May ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکہ اور کینیڈا میں بے بی ملک کی قلت پیدا ہوگئی

بچوں کے خشک دودھ کی قلت امریکہ سے کینیڈا پہنچ گئی ہے اور پیشتر چین اسٹوروں کے شیلف خالی ہوگئے ہیں۔

کینیڈا کے چین اسٹوروں اور شاپنگ مالوں کی جائزہ رپورٹ کے مطابق بے بی ملک نایاب ہوگیا ہے اور والدین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ کینیڈا کے سب سے بڑے چین اسٹور لابلاس نے بھی اپنے بعض شعبوں میں خشک دودھ کا اسٹاک کم ہونے کی شکایت کی ہے۔

حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اطمینان رکھیں اور خشک دودھ کی عارضی قلت سے پریشان نہ ہوں۔

اس سے پہلے سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ خشک دودھ کا حصول امریکی والدین کے لیے پریشانی کا سبب بن گیا ہےاور بعض والدین دودھ حاصل کرنے کے لیے دوسری ریاستوں کے سفر پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ 

بعض والدین نے سوشل میڈیا کے ذریعے اضافی خشک دودھ رکھنے والے خاندانوں سے اپیل کی ہے  کہ وہ اشیا کے بدلے اشیا کے تبادلے کے تحت دودھ خریدنے کو تیار ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ امریکہ کے گیارہ ہزار سے زائد بڑے شاپنگ مالوں میں خشک دودھ کی قلت چالیس فیصد تک ہو گئی ہے۔

ٹیگس