May ۱۳, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • جنگ یوکرین سے سب سے زیادہ توانائی کا شعبہ متاثر ہوگا، آئی ایم اف

عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی سربراہ نے جنگ یوکرین کے عالمی اقتصادی نتائج کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ یہ جنگ توانائی کے شعبے کو سب سے زیادہ متاثر کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ملکوں کو اپنے عوام اور معیشت کے لیے ضروری توانائی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ اس جنگ کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے دنیا بھر کے ممالک میں توانائی کے اسٹریٹیجک ذخائر کی تقویت اور گارنٹی کے حصول کا شدید رجحان پیدا ہوگا اور یہ  صورتحال دنیا کے سامنے عسکری محاذ آرائی کے نئے خدشات پیدا کرے گی۔

انہوں نے کرونا اور جنگ یوکرین کے بعد دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافے کےبارے میں بھی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایم ایف نے رواں سال کے دوران عالمی اقتصادی شرح نمو 4.9 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا لیکن اب اسے گھٹا کر4 اعشاریہ 6 فیصد کردیا ہے، تاہم اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ عالمی شرح نمو  3.6 فیصد سے آگے نہیں بڑھ پائے گی۔

 

 

ٹیگس