May ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، متعدد ہلاک و زخمی

امریکہ میں گن کلچر کا قہر بدستور جاری ہے جس کے تحت گزشتہ گھنٹوں کے دوران امریکہ کی دو ریاستوں میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں کم از کم تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

امریکہ کو بڑھتے تشدد، انتہاپسندی، نسل پرستی، اغوا اور مسلحانہ کارروائیوں پر مبنی واقعات کا سامنا ہے جس کے باعث سالانہ ہزاروں افراد ملک کے مختلف علاقوں میں ہلاک یا زخمی ہو جاتے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں عوام کے پاس کم از کم تیس کروڑ اسلحے موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ کیلیفورنیا کے لاگونا ووڈز شہر کے ایک چرچ میں رونما ہوا۔ شہر کے پولیس افسر نے اعلان کیا ہے کہ اس واقعے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ ریاست ٹیگزاس کے ہریس علاقے کے ایک بازار میں پیش آیا جس میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ کچھ عرصے قبل امریکی ایوان صدر کی ترجمان جِن ساکی نے یہ اعتراف کیا تھا کہ امریکہ میں جرائم کی شرح بڑھ رہی ہے۔

ٹیگس