May ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • مشرقی یوکرین میں ہتھیاروں کا ایک بڑا گودام تباہ

روسی وزارت دفاع نے مشرقی یوکرین میں کیف کے ہتھیاروں کا ایک بڑا گودام تباہ کرنے کی خبر دی ہے۔

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ روسی فضائیہ نے گذشتہ چوبیس گھنٹےکے دوران دونباس کے علاقے میں یوکرینی فوج کے جنگی ساز و سامان کا ایک بڑا گودام، چھبیس فوجی اڈے اوردیگر ساز و سامان، تین کنٹرول روم کو تباہ کر دیا۔ 

یوکرین میں روسی فوج کا آپریشن شروع ہونے کے بعد سے روسی فوج ، اب تک یوکرین کے ایک سو چوہتر جنگی طیارے ، ایک سو پچیس ہیلی کاپٹر، نو سو ستتر ڈرون، تین سو سترہ  طیارہ شکن میزائل، تین ہزار ایک سو اٹھانوے ٹینک اور بکتربندگاڑیاں، چار سو آٹھ راکٹ لانچر ، ایک ہزار چھے سو بائیس توپیں اور مارٹر اور تین ہزار ستتر اسپیشل فوجی گاڑیاں تباہ کرچکی ہے۔ 

یوکرین جنگ کو تقریبا تین مہینے ہو رہے ہیں اور دنیا کے پچیس ممالک کیف کو مختلف قسم کے جنگی سازوسامان اورہتھیاردے رہے ہیں۔ روس نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور یورپ، یوکرین کو جوجنگی ساز وسامان فراہم کررہے ہیں وہ یوکرین جنگ میں شدت کا باعث ہے اور اس کے ناقابل پیشگوئی نتائج سامنے آئیں گے۔ 

ٹیگس