May ۲۳, ۲۰۲۲ ۲۲:۳۱ Asia/Tehran
  • پاسبان حرم کی شہادت، اسرائیل میں الرٹ

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے لبنان اور شام کے ساتھ ملنے والی سرحد پر ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

العربیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین اور لبنان و شام سے ملنے والی سرحد پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق العربیہ چینل نے پیر کے روز دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے شمالی محاذ یعنی لبنان اور شام کے ساتھ مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر ہائی الرٹ لگا دیا  ہے۔

صہیونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے بھی خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج ہائی الرٹ پر ہے۔

لبنان ڈیبیٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں میں سیکورٹی الرٹ کی سطح میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

این اقدامات رژیم صهیونیستی،  ساعاتی پس از ترور پاسدار مدافع حرم شهید حسن صیاد خدایی در تهران انجام شده است.

صیہونی حکومت کی یہ کارروائیاں تہران میں پاسبان حرم شہید حسن صیاد خدائی کی شہادت کے چند گھنٹے بعد ہوئیں۔

 

ٹیگس