May ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  • یورپی ممالک یونین میں یوکرین کی رکنیت کے مخالف

یورپی یونین میں شمولیت کی یوکرین کی متعدد درخواستوں اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ظاہری حمایت کے باوجود بعض یورپی ممالک اس معاملے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

نیوز ایجنسی فارس کے مطابق پولش ایوان صدر کی بین الاقوامی ڈیسک کے سربراہ یعقوب کوموچ نے انکشاف کیا ہے کہ چند مغربی ممالک یورپی یونین میں یوکرین کی رکنیت کی مخالفت کر رہے ہیں۔اس سے پہلے فرانس کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ یوکرین کی رکینت کے معاملے پر جون میں ہونے والے یورپی کونسل کے اجلاس میں بحث کی جائے گی۔

جنگ یوکرین میں کی ایف کی حمایت کے بہانے، جلتی پر تیل چھڑکنے والے یورپی ممالک شروع ہی سے یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی مخالفت کرتے آئے ہیں۔ یورپ کے امور میں فرانسیسی وزیر خارجہ کے نمائندے کیلمن بون نے اتوار کے روز بڑے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ یورپی یونین میں یوکرین کی شمولیت کا معاملہ پندرہ سے بیس سال طول پکڑ سکتا ہے۔

ٹیگس