یوکرین کا بھاری اسلحوں کی فراہمی کا مطالبہ
May ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
یوکرین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روسی فوج کو پسپا کرنے کے لیے ہمیں بھاری اسلحوں کی ضرورت ہے۔
دیمترو کولبا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہمیں راکٹ لانچنگ سسٹم اور بھاری اسلحوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ توپ خانے اور راکٹ لانچنگ پیڈ کے بغیر یوکرین روس کا مقابلہ نہیں کرپائے گا۔
دوسری جانب ایک یوکرینی عہدیدار نے کہا ہے کہ دریائے آزوف تک ہماری رسائی ناممکن ہوگئی ہے۔
زاپورژیا ریجن کی مشترکہ سول ملٹری کونسل کے رکن ولادی میر روگوف کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ ہمارے علاقے کی دوبارہ روس میں شمولیت کے بعد، دریائے آزوف تک رسائی صرف روسی فیڈریشن کے ذریعے ہی ممکن ہوسکے گی۔
اس سے پہلے جزیرہ کریمیا میں روس کے مستقل نمائندے نے بھی کہا تھا کہ ماریو پول کی آزادی کے بعد دریائے آزوف، روس اور جمہوریہ دونیسک کی مشترکہ آبی گزرگاہ بن جائے گا۔