May ۳۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • نیپالی طیارے کا ملبہ مل گیا، منزل مقصود کے قریب گر کر تباہ ہوا

نیپال میں تارا ایئر لائن کا اتوار کو لاپتہ ڈبل انجن ایئرکرافٹ 09 این اے ای ٹی پہاڑی ضلع مستانگ کے کوانگ گاؤں میں ملا۔ تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے کے سربراہ نے تصدیق کی کہ طیارہ مل گیا ہے، تاہم صورتحال کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

نیپال کے دار الحکومت سے پرواز کرنے والا مسافر بردار طیارہ ایک جھیل کے کنارے گر کر تباہ ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق شدید برفباری کے باعث امدادی کام روک کو روکنا پڑا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال میں نجی ایئر لائن کے طیارے نے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 200 کلومیٹر کی دوری پر پوکھرا کے علاقے سے جوم سوم کے لیے پرواز بھری تھی تاہم 15 منٹ بعد ہی جب طیارہ 12 ہزار 835 فٹ کی بلندی پر نیپال کے شہر شیکھا پر 267 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا تھا، کنٹرول ٹاور سے اُس کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

طیارے میں پائلٹ اور عملے کے 3 ارکان سمیت 22 مسافر سوار تھے۔ مسافروں میں 13 نیپالی، 4 ہندوستانی اور 2 جرمن شہری شامل ہیں۔ طیارے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن میں ایک آرمی اور دو نجی ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔

عالمی میڈیا سے گفتگو میں ایئر ٹریفک کنٹرول کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ طیارے کی منزل مقصود جوم سوم میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جس کے بعد لامچی جھیل کے نزدیک ایک طیارہ گرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جھیل کنارے گرنے والے طیارہ وہی جو لاپتہ ہوگیا تھا تاہم امدادی کاموں کو شدید برف باری کے باعث روکنا پڑ رہا ہے جس کے باعث اب تک ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ طیارہ 43 سال پرانا ہے جس نے پہلی پرواز اپریل 1979 میں بھری تھی۔

ٹیگس