یوکرین کے صدر کا بڑا الزام
Jun ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ ماسکو نے دو لاکھ بچوں کو زبردستی روس منتقل کر دیا ہے۔
ویڈیو بیان میں یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روس نے نہ صرف بچوں کو زبردستی اپنے ملک منتقل کیا بلکہ انہیں مختلف حصوں میں رکھا تاکہ وہ واپس یوکرین نہ آ سکیں، جنگ کے دوران روسی فورسز نے 243 بچوں کی جان لی، مختلف واقعات میں 446 بچے زخمی جبکہ 139 اب تک لاپتہ ہیں۔
اُدھر مشرقی یوکرین میں روسی فوج کی پیش قدمی جاری ہے، یوکرینی فورسز کو روسی فوج کے شدید حملوں کے سبب سویئرڈونٹیسک سمیت لوہانسک سے پسپا ہونا پڑ رہا ہے۔
یوکرین کو امریکہ سمیت یورپی ممالک مسلسل اسلحہ فراہم کر رہے ہیں اس کے باوجود روسی فوج کی پوزیشن مضبوط ہے۔