Jun ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran

 نائجیریا میں مسیحی برادری کی عبادت گاہ پر مسلح افراد نے حملہ کرکے درجنوں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

سحر نیوز/ دنیا: مسیحی برادری کی عبادت گاہ پر دہشت گردوں کے حملے کا واقعہ افریقی ملک نائجیریا کی جنوب مغربی ریاست اونڈو میں اس وقت پیش آیا جب اتوار کی صبح عبادت کیلئے گرجا گھر میں جمع ہوئے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد نے گرجا گھر میں جمع افراد پر بموں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور ہلاک افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

اسپتال انتظامیہ کہنا ہے کہ اب تک اسپتال میں مرنے والے 50 افراد کی لاشیں لائی جاچکی ہیں جن میں کثیر تعداد بچوں کی ہے تاہم حکومت کی جانب سے فی الحال ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق کوئی اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فی الحال کسی بھی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ٹیگس