Jun ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۸ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی بنیادی تنصیبات پر بڑا سائبر حملہ

صیہونی حکومت کی بنیادی تنصیبات کو ایک بار پھر سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

صیہونی حکومت کی بنیادی تنصیبات پر مختلف گروہوں کے سائبر حملے اور اس کی بنیادی اطلاعات تک رسائی نے اس حکومت کی سائبر ترقی کا بھرم چکنا چور کر دیا ہے۔
صابرین نیوز نے جمعرات کو صیہونی حکومت کی بنیادی تنصیبات پر ایک عراقی ٹیم کے زبردست سائبر حملے اور تل ابیب کی شیئر مارکیٹ پوری طرح ہیک کر لینے کی خبر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی شیئر مارکیٹ کا پورا سسٹم دسترس سے خارج ہو گیا ہے۔
اب تک کئی بار صیہونی حکومت کے سرور اور اس کی ویب سائٹوں کو عراق سے سائبر حملے کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
اس سے قبل عراق کی الطاہرہ نامی سائبر ٹیم جاں نثاران ابومہدی المہندس کے نعرے سے صیہونی حکومت کے نقل و حمل کے نظام کو وسیع حملے کا نشانہ بنا چکی ہے جس سے صیہونی حکومت کی سب سے بڑی نقل و حمل کمپنی کا پورا نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا۔

ٹیگس