Jun ۱۰, ۲۰۲۲ ۰۶:۱۲ Asia/Tehran

امریکی صدر جو بائیڈن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں بائیڈن طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے تاہم چند ہی سیکنڈ میں انہوں خود کو سنبھالا اور خود کو چوٹ سے بچا لیا۔

صدر جو بائیڈن ایک ٹی وی شو میں انٹرویو دینے کے لیے لاس اینجلس جا رہے تھے۔ وہ لاس اینجلس جانے کے لیے ایئر فورس ون کی سیڑھیاں چڑھ رہے تھے کہ ان کا توازن بگڑ گیا۔ وہ سیڑھیوں پر لڑکھڑا گئے، ویڈیو میں وہ ہاتھ کی مدد سے اٹھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اس سے قبل 2021 میں بھی ایسا ہی واقعہ جو بائیڈن کے ساتھ پیش آیا تھا، جب وہ اٹلانٹا کے دورے پر تھے، جہاں انہیں ایشیائی امریکن کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کرنی تھی، اس دوران وہ تین بار ٹھوکر کھائے۔

بائیڈن امریکہ میں صدارتی عہدے پر فائز ہونے والے سب سے پرانے رہنما ہیں۔ 79 سالہ ڈیموکریٹ رہنما نے 20 جنوری 2021 کو صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ انہوں نے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکہ کا اقتدار حاصل کیا تھا۔

بائیڈن کی کئی مواقع پر ایسی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں وہ بولتے ہوئے سو رہے ہیں اور لوگوں کے نام بھول رہے ہیں۔ حال ہی میں، وہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ورچوئل گفتگو کرتے ہوئے تقریباً سو گئے۔ اس کے ساتھ ہی وہ اپنی بھلکڑ طبیعت کی وجہ سے کئی بار اپنی ٹرین چھوڑ چکے ہیں اس لیے درجنوں بار بولتے ہوئے انھوں نے غلط لوگوں کے نام لیے ہیں۔

خیال رہے کہ صدر جو بائیڈن رواں برس نومبر میں 80 برس کے ہو جائیں گے۔

ٹیگس