Jun ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکہ میں پھر فائرنگ، 6 ہلاک و زخمی

امریکہ میں ہونے والی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ریاست انڈیانا کے شہر گیری Gary میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہیں ۔

پولیس کے مطابق، رپورٹ ملنے تک نہ تو فائرنگ کی وجہ سامنے آئی اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔خبر ایجنسی کے مطابق، پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسلح فرد یا افراد کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔

پچھلے چند ہفتوں کے دوران امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں 38 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن سمیت مختلف شہروں میں ہفتہ کے روز عوام نے وسیع پیمانے پر مظاہرے کر کے اسلحہ رکھنے کی آزادی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔ یہ مظاہرے ایسی حالت میں کئے گئے ہیں کہ اس سے قبل اسلحہ رکھنے کی آزادی کی حمایت میں مظاہرہ ہوا تھا۔

امریکہ میں رائج گن کلچر کے باعث سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ امریکہ کے قانون ساز ادارے طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے تاحال، گن کنٹرول قوانین وضع کرنے سے قاصر رہے ہیں۔

ٹیگس