عصائے موسی نے صیہونی حکومت کا بجلی سپلائی سسٹم ہیک کر لیا
Jun ۱۶, ۲۰۲۲ ۲۱:۲۳ Asia/Tehran
عصائے موسی نامی ہیکرس گروپ نے جس نے اس سے پہلے صیہونی حکومت کی اسلحہ ساز کمپنیوں کے کیمروں کو ہیک کرلیا تھا اس بار صیہونی حکومت کے بجلی سپلائی سسٹم کو ہیک کرلیا ہے
- عصائے موسی نامی ہیکرس گروپ نے بدھ کو انگریزی اور عبری زبان میں ایک ویڈیو شیئر کر کے اعلان کیا کہ یہ تو آغاز ہے اس کے بعد تمھیں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جائےگا ہم تمھیں سزا دیں گے ، ہمارا مقصد واضح اور ہمارا نشانہ تیر بہ ہدف ہوتا ہے -
ہیکرس نے صیہونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمھارے بجلی سپلائی سسٹم تک ہماری پہنچ کا یہ معمولی حصہ اور ثبوت ہے تم لوگ جلد ہی اندھیروں میں ڈوب جاؤ گے۔
اس ہیکرس گروپ نے پہلے بھی صیہونی کمپنیوں کی انٹیلجنس سروسز پر حملہ کرکے ، شناختی کارڈ ، وکیلوں کے دفاتر کے کاغذات اور مالی رپورٹس وغیرہ کو ہیک کرکے انھیں شائع کیا تھا۔