Jun ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
  • اوسلو; نائٹ کلب میں فائرنگ، 2 ہلاک 14 زخمی

اوسلو میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ سے کم از کم دو افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ہفتہ کی علی الصبح  نائٹ کلب کے باہر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر دی جس میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور 14  دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے 3 شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

اوسلو کی پولیس نے ٹویٹر پر بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے پانچ منٹ بعد ایک مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لندن کا پب نائٹ کلب اوسلو میں ہم جنس پرستوں کی نائٹ لائف کے مرکز میں شمار ہوتا ہے۔

ٹیگس