امریکا، اسقاط حمل کے فیصلے کے خلاف مظاہروں میں شدت، امریکی پرچم نذر آتش+ ویڈیو
اسقاط حمل کے خلاف امریکی سپریم کورٹ کے نئے فیصلے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور میڈیا ذرائع نے امریکی دارالحکومت، واشنگٹن، ڈی سی سمیت کچھ امریکی شہروں میں ریلیوں کی اطلاع دی۔
سحر نیوز/ دنیا: فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اسقاط حمل کے خلاف امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مظاہروں کے بعد میڈیا ذرائع نے سنیچر کی شام امریکی دارالحکومت "واشنگٹن ڈی سی" سمیت بعض امریکی شہروں میں ریلیاں نکالی جانے کی خبر دی ہے۔
مظاہروں میں شامل افراد نے ملک کا پرچم نذر آتش کر دیا اور حکومت کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔
امریکی سپریم کورٹ نے مشہور زمانہ روئے ویڈ (Roe v. Wade) کیس کے 1973 کے فیصلے کو غیرمتوقع طور پر کالعدم قرار دے دیا، جس میں اسقاط حمل کو خواتین کا آئینی حق تسلیم کرکے قانونی قرار دیا گیا تھا۔
روئے بمقابلہ ویڈ (Roe v. Wade) فیصلے میں بتایا گیا کہ امریکی آئین ذاتی رازداری کے تحت خواتین کو اسقاط حمل کا تحفظ فراہم کرتا ہے جبکہ ریپ کے نتیجے میں حاملہ ہونے پر کوئی استثنیٰ نہیں دی گئی ہے۔
اس فیصلے کو ری پبلکن اور مذہبی قدامت پسند اپنی فتح کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جو اسقاط حمل کو محدود یا اس پر پابندی لگانا چاہتے ہیں۔