Jun ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • ہیکروں کے حملوں سے صیہونی خفیہ اداروں پر وحشت طاری

صیہونی حکومت کے میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ ایک سائیر حملے میں جس کا سلوگن تھا " تم ہمارےکنٹرول میں ہو صیہونی حکومت کے جاسوسی اور خفیہ اداروں کی ایک لاکھ بیس ہزار فائلیں ہیک کر لی گئی ہیں

صیہونی حکومت کے ٹی وی این بارہ نے اعلان کیا ہے کہ شارپ بوائز نامی ہیکر گروپ نے صیہونی مراکز اور ان کی سائٹوں پر  پے درپے  حملے کئے ہیں ۔
اس رپورٹ کے مطابق اس سائبر حملے میں ہیکر نے صیہونی حکومت کی جاسوسی سرگرمیوں سے متعلق ایک لاکھ بیس ہزار فائلیں ہیک کی ہیں جو صیہونی حکومت کی ہوٹلنگ اور سیاحت کی اصلی سائٹوں سے متعلق ہیں ۔
ان فائلوں میں جاسوسوں کے نام ، ان کی بائیوگرافی ، ان کے سفر کا وقت ، سفر کے اخراجات اور ان کے پاس موجود کریڈٹ کارڈ کی اطلاعات موجود تھیں ۔
صیہونی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جاسوسی سرگرمیوں سے متعلق اطلاعات کے فاش ہونے سے موساد کے جاسوسوں کو سنگین خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق بعض جاسوسوں نے اس سائبر حملے اور اطلاعات ہیک ہونے کے بعد اپنے موبائل پر یہ پیغام وصول کیا ہے کہ " کہاں کا سفر کرو گے ، تم سفر میں بھی ہمارے کنٹرول میں ہو ۔
قابل ذکر ہے کہ حالیہ مہینوں میں صیہونی حکومت کے خلاف سائبر جنگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس