سو روسی کمپنیوں کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں
امریکی وزارت خزانہ نے ایک سو مزید روسی شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے
امریکی وزیرخزانہ جانٹ یلن نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ روسی دفاعی صنعت پر پابندیاں ، روسی صدر ولادیمیر پوتین کو کمزور کریں گی اور یوکرین کے خلاف جنگ میں بڑی رکاوٹ بنیں گی ۔ امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ روس کی دفاعی و فضائی کمپنی روستک بھی نئی پابندیوں میں شامل ہے۔
امریکی وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روستک کی آٹھ سو ذیلی کمپنیاں ہیں جن کے مختلف شعبے ہیں اور ان میں پچاس فیصد شیئر روستک کا ہے۔
اسی طرح یونائیٹڈ فضائی کمپنی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جو روسی میگ اور سوخو جنگی طیارے بناتی ہے۔
توپولف کمپنی بھی امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہے جو اسٹریٹیجک بمبار اور کارگو طیارے تیار کرتی ہے۔
امریکہ نے یوکرین جنگ کے بعد کیف کو بھاری فوجی ساز و سامان دینے کے ساتھ ہی اپنےاتحادیوں کے ساتھ مل کر روس پر بھای دباؤ ڈال رکھا ہے ۔