Jul ۰۳, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۷ Asia/Tehran
  • روسی شہر بیلگوروڈ میں پے در پے دھماکے ، تین ہلاک

یوکرین کی سرحد کے قریب روسی شہر بیلگوروڈ میں پے در پے دھماکوں میں کم سے کم تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے سرحدی  بیلگوروڈ کے گورنر ویاچسلاؤگلاڈکوف نے اعلان کیا ہے کہ اس شہر میں ہونے والے پے در پے دھماکوں کے بعد رہائشی عمارتوں میں آگ لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ گلادکوف کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ شہر بیلگوروڈ یوکرین کے لوگانسک اور خارکف سے ملحق روس کے سرحدی علاقے میں واقع ہے اور یہاں یوکرین پر روس کے حملوں کے بعد سے ہی شدید جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔ روس نے حالیہ مہینوں میں یوکرین پر الزام لگایا ہے کہ اس نے شہر بیلگوروڈ میں ایندھن کے ایک گودام پر ہیلی کاپٹر سے حملہ کیا ہے اور اس شہر کے اطراف میں کئی دیہاتوں پرفائرنگ کی ہے۔

 

ٹیگس