جاپان کے سابق وزیراعظم زندگی کی بازی ہار گئے
Jul ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
جاپان کے سابق وزیراعظم 67 سالہ شنزو ابے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کو مغربی شہر نارا میں انتخابی مہم کی تقریر کے دوران گولی ماری گئی۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ شنزو آبے کو 2 گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
جاپان کے سب سے طویل عرصے تک وزیراعظم رہنے والے شنزو آبے 2006 میں پہلی مرتبہ ایک سال کیلئے جبکہ 2012 سے 2020 کے طویل دورانیے تک دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوئے تاہم ناسازی صحت کے باعث شنزو آبے نے 2020 میں وزارت عظمیٰ کے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا تھا۔
واضح رہے کہ جاپان کی جدید تاریخ میں پہلی دفعہ قومی لیڈر پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔