Jul ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran

سری لنکا کے صدر کے شاہی محل کو دیکھنے والوں کی  طولانی صف لگی ہوئی ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: لوگ لمبی لمبی قطار میں کھنٹوں کھڑے ہوکر صدراتی محل اور اس کی عیش و عشرت کا منظر دیکھنا چاہتے ہیں۔

 سری لنکا کے صدرگوٹابایا راج پکشے نے ملک سے فرار کے بعد استعفیٰ دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملک سے فرار ہوکر مالدیپ اورپھرسنگاپورپہنچنے والے سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکشے نے استعفیٰ دے دیا۔ صدر کے استعفے کی خبرسن کر ہزاروں مظاہرین نے جشن منایا۔

سری لنکا میں گزشتہ کئی روز سے صدر گوٹابایا راج پکشے سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ مشتعل مظاہرین کے صدارتی محل پر دھاوا بولنے کے بعد گوٹا بایا راج پکشے ملک سے فرار ہوگئے تھے۔

سری لنکن صدر گوٹابایا راج پکشے  نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے دوران سنگاپور فرار ہونے کے بعد اپنا استعفی بذریعہ ای میل پارلیمنٹ کے اسپیکرکو بھیجا۔ انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے بیرون ملک سے استعفیٰ بھجوا یا۔

سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے بعد حکمران اشرافیہ کے خلاف شدید احتجاج اورمظاہرے جاری ہیں اور عوام کو سنگین معاشی بحران کے باعث  گزشتہ کئی ماہ سے بدترین لوڈشیڈنگ، ایندھن، خوراک، دواؤں اور دیگر بنیادی ضروریات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

ٹیگس