Jul ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیاں غلط ہیں، ہنگری کے وزیراعظم

ہنگری کے وزیراعظم نے روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کو غلط قرار دیتے ہوئے ان پابندیوں کو ختم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ہنگری کے وزیراعظم ویکٹراوربن نے ایک بیان میں، جو ہنگری کے ریڈیو سے نشر بھی ہوا، روس کے خلاف ان پابندیوں کو خود یورپی یونین کے خلاف پابندیوں سے تعبیر کیا اور اس سلسلے میں یورپی یونین کی پالیسیوں میں اصلاح کئے جانے کی اپیل کی۔

ہنگری کے وزیراعظم نے روس کا تیل کا بائیکاٹ کئے جانے کی بھی شدید مخالفت کی تھی جس کے بعد یورپی یونین نے اس ملک کو چھوٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اوربن کا کہنا ہے کہ برسلز نے روس کے خلاف پابندیوں کو اس ملک کے خلاف جرمانے سے تعبیر کیا تھا جبکہ ان پابندیوں سے خود یورپی یونین کی تنبیہ ہوئی ہے۔

ہنگری نے، جو پینسٹھ فیصد تیل اور اسّی فیصد گیس درآمد کرتا ہے، بدھ کے روز انرجی کے بحران کے جواب میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا۔

ہنگری کے وزیراعظم نے، اس وقت بھی جب امریکہ اور یورپی یونین روس کے تیل اور گیس کے مکمل بائیکاٹ کی کوشش کر رہے تھے، اس فیصلے کو اپنے ملک کے معیشت کے لئے جوہری دھماکے کی مانند قرار دیا تھا۔

ٹیگس