بم دھماکے کی دھمکی کے بعد سن فرانسیسکو ایر پورٹ کو خالی کرالیا گیا
Jul ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بم دھماکے کی دھمکی ملنے کے بعد سن فرانسیسکو بین الاقوامی ایر پورٹ کو خالی کرالیا گیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جمعے کی رات امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سن فرانسیسکو بین الاقوامی ایر پورٹ کے ٹرمنل کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی جس کے بعد ایرپورٹ کو خالی کرالیا گیا اور تلاشی کی کارروائی کے دوران آتشیں مواد برآمد کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رات ساڑھے آٹھ بجے ایرپورٹ کے ٹرمنل میں بم ہونے کی خبر دی گئی جس کے بعد فوری طور پر کارروائی کی گئی اور ایرپورٹ کے اس حصے کو فوری طور پر خالی کرالیا گیا۔ پولیس کے مطابق بم دھماکے کئے جانے کی دھمکی ملنے کے بعد ایر پورٹ ٹرمنل کی ساری سرگرمیاں بھی روک دی گئیں۔ مزید تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔