Jul ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • فلسطین کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوا جا سکتا، کویت

کویت کے اٹھائیس اداروں اور شہری تنظیموں نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کی حمایت سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق کویت کی اٹھائیس تنظیموں نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے دورہ مقبوضہ فلسطین کے موقع پر صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جانے کی کوششیں تیز کئے جانے کی ساتھ ہی اس بات کا واضح اعلان کیا جاتا ہے کہ ہم غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ کسی طرح کی سودے بازی کے خلاف ہیں اور فلسطینیوں کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوا جا سکتا۔

ان گروہوں اور تنظیموں نے ایک مراسلے میں  اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کی حمایت اور تمام مقبوضہ علاقوں کی آزادی کا مطالبہ ایک اخلاقی، اصولی اور انسانی مطالبہ ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سودے بازی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ بعض عرب حکمرانوں کی سازشوں کے برخلاف کویت نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری کی مخالفت کی ہے اور اس ملک کے حکام نے بھی ہمیشہ فلسطینی امنگوں کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس