Jul ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکہ، آگ سے 14 ہزار ایکڑ رقبے پر جنگلات جل کر راکھ

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے یوسمائیٹ نیشنل پارک کے قریب جنگل میں لگی آگ بے قابو ہو گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کروڑوں امریکی عوام ان دنوں ریکارڈ درجہ حرارت کے سبب شدید گرمی میں جھلسنے پر مجبور ہیں جبکہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ راتوں رات پھیل گئی جس سے کئی ایکڑ اراضی جل کر خاکستر ہو گئی اور ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔ آتش زدگی سے 14 ہزار 200 سے زائد ایکڑ رقبے پر جنگلات جل کر راکھ ہوگئے۔

پورٹ کے مطابق 2 ہزار سے زائد فائر فائٹرز اور 17 ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے کی رکارروائیوں میں مصروف ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نمی میں کمی کے ساتھ ساتھ ساتھ شدید گرمی جیسے عوامل آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

حکام کی طرف سے آگ کو تباہ کن قرار دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں راکھ کے ڈھیر جا بجا نظر آرہے ہیں، گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جہاں ہنگامی عملہ رہائشیوں کو نکالنے اور آگ کے راستے میں آنے والی تعمیرات کی حفاظت کے لیے کام کررہا ہے۔

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے ہفتے کے روز ماریپوسا کاؤنٹی میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے افراد اور املاک کی حفاظت کے لیے حالات انتہائی خطرناک قررا دیے، حالیہ برسوں میں کیلی فورنیا اور مغربی امریکا کے دیگر حصوں کو بہت بڑی اور تیزی سے پھیلنے والی جنگلات کی آگ نے بری طرح متاثر کیا ہے۔

ٹیگس