امریکہ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
ریاست آریزونا کے شہر فینکس میں فائرنگ کے تازہ واقعے میں کم سے کم دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق کار میں سوار ایک شخص نے فائرنگ کرکے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ہتھیار بند تشدد کے واقعات کے حوالے سے امریکہ دنیا میں سر فہرست ہے، امریکہ کی آبادی دنیا کے پانچ فی صد کے برابر ہے لیکن ہتھیار بند تشدد کا ارتکاب کرنے والوں کی تعداد اکتیس فیصد ہے۔
امریکہ میں فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے مرکز گن وائلینس آرکائیو کے مطابق پچھلے بارہ ماہ کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں انیس ہزار افراد ہلاک اور سینتس ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری سطح پر بیان کیے جانے والے تخمینوں کے مطابق امریکہ میں تیس کروڑ آتشیں ہتھیار زیر گردش ہیں یعنی ہر امریکی شہری کے پاس کسی نہ کسی قسم کا کم سے کم ایک اسحلہ موجود ہے۔
واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی کا بل منظور کرلیا ہے تاہم اس کے قانون کی شکل اختیار کرنے کا امکان دکھائی نہیں دیتا۔