Aug ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۹ Asia/Tehran
  • آلپ پہاڑی سلسلے کے گلیشیئر پگھل رہے ہیں: سائنسدانوں کا انتباہ

سائنسدانوں نے انتباہ دیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں آلپ پہاڑوں میں واقع گلیشیئر ختم ہوسکتے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کی سرحدوں پر واقع آلپ پہاڑوں پر ریسرچ کرنے والے سائنسدانوں نے انتباہ دیا ہے کہ موجودہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور کرہ ارض کے درجہ حرارت میں اضافہ جاری رہنے کی صورت میں آئندہ پانچ سال کے دوران آلپ کے مشہور گلیشیئر مکمل طور پر پگھل جائیں گے۔

آلپ پہاڑی سلسلے کے حفاظتی کمیشن سیپرا کے مطابق، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کی سرحدوں پر واقع جامتال گلیشیئر بہت تیزی کے ساتھ پگھل رہا ہے۔

ان گلیشیئروں کے پگھلنے سے نہ صرف قدرتی لحاظ سے ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا بلکہ مقامی معیشت بھی بری طرح متاثر ہوجائے گی۔

آلپ پہاڑ یورپ کی سیاحت کا اہم مرکز اور آمدنی کا اہم ذریعہ سمجھے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ آلپ پہاڑی سلسلے میں گذشتہ ایک سو بیس سال کے دوران درجہ حرارت میں دو ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہوا جو کہ کرہ ارض میں درجہ حرارت میں اضافے کا دو گنا ہے۔ اس کے نتیجے میں آلپ پہاڑی سلسلے میں واقع گلیشیئر بہت تیزی سے پگھل رہے ہیں۔

ٹیگس