Aug ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
  • یوکرین کی جنگ کی بنا پرسب کی توجہ بھوک مری  کے مسئلے سے ہٹ گئی : پوپ فرانسیس

پوپ فرانسیس ںے بھوک مری سے نمٹنے کے لئے افریقی علاقوں پر خاصطور سے ہنگامی طور پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

رائیٹرز کی رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسیس نے اتوار کے روز اپنی ہفتے وار تقریر میں کہا ہے کہ جنگ یوکرین بھوک کے مسئلے سے توجہ ہٹنے کا باعث بنی ہے جس کی بنا پر مالی ادارے بھی توجہ دینے سے دور ہو گئے ہیں جبکہ بھوک مری کے خلاف مہم، تعلیم، حفظان صحت یہ ایسے اہداف ہیں کہ جن پر خاص طور سے توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ افریقی علاقوں کے عوام جو اب تک دشوار ترین حالات سے دوچار رہے ہیں، اس وقت قحط و خشک سالی اور بھوک مری جیسے حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

افریقی ملکوں کو سن انیس سو اکیاسی سے بدترین خشکسالی اور قحط و بھوک مری کا سامنا ہے اور گذشتہ برسوں کے دوران بارش کے فقدان کی بنا پر ان ملکوں میں پانی کی قلت پیدا ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان ممالک میں زراعت و کھیتی باڑی کا سلسلہ تباہ ہو چکا ہے۔ جبکہ صومالیہ، ایتھوپیا اور کینیا جیسے افریقی ملکوں میں قحط و خشک سالی کے ساتھ ساتھ جنگ یوکرین اور زیادہ مسائل و مشکلات پیدا ہونے کا باعث بنی ہے  اور ان ملکوں کے کسان جو اب تک گندم پیدا کرتے رہے ہیں، اب بیرونی امداد سے لو لگانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ٹیگس