Aug ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۲:۵۱ Asia/Tehran
  • شوگر کے مرض میں مبتلا نہ ہونے کا آسان فارمولا

محققین کا کہنا ہے کہ کھانے کے بعد تھوڑی سی چہل قدمی بھی ہاضمے اور بلڈ شوگر کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ہیلتھ لائن  کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کی یونیورسٹی آف لیمرک کے محققین کا کہنا ہے کہ کھانے کے بعد 2 منٹ کی چہل قدمی بلڈ شوگر کو کم کرنے اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ چہل قدمی کا بہترین وقت کھانے کے بعد 60 سے 90 منٹ ہے۔ اس وقت، خون میں شکر عام طور پر اپنی چوٹی تک پہنچ جاتی ہے.

محققین کا کہنا ہے کہ یہاں تک کہ صرف چند منٹ کی سست (سلو)، چہل قدمی بھی بلڈ شوگر میں نمایاں کمی پیدا کرنے کے لیے کافی ہے، تاہم اگر چہل قدمی کی رفتار مناسب ہو تو کیا کہنے۔

اس تحقیق میں موٹے افراد نے بیٹھنے کے مقابلے میں کھانے کے بعد کھڑے ہونے کے دوران بلڈ شوگر میں نمایاں کمی کا تجربہ کیا۔

محققین کا کہنا ہے کہ کھانے کے بعد زیادہ دیر تک چہل قدمی کرنے سے دیگر فوائد بھی حاصل  کئے جا سکتے ہیں۔

کھانے کے بعد تھوڑی تیز چہل قدمی ہائی بلڈ پریشر یا ذیابیطس والے لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

محققین کے مطابق کھانے کے بعد چلنے کے دیگر فوائد بھی ہیں، جیسے تمام اعضاء میں تازہ خون کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے اورآنتوں کو حرکت ملتی ہے۔

بہر حال اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو کوئی مرض لاحق نہ ہو تو طبی اصولوں پرعمل کریں آپ بغیر ڈاکٹر کے بیماریوں کو دور بھگا سکیں گے۔

ٹیگس