ریپبلکنز داعش سے زیادہ خطرناک ہیں: سی آئی کے سابق سربراہ
امریکا کی خطرناک خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق سربراہ نے امریکی ریپبلکنز کو داعش سے زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: مائیکل ونسنٹ ہیڈن Michael Vincent Hayden نے کہا کہ ریپبلکن پارٹی امریکہ کی سب سے خطرناک جماعت ہے۔
نیویارک ٹائمز نے کولی پیٹسن کے ایک مضمون کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا کہ امریکی انٹیلیجنس سروس کے سابق سربراہ ریپبلکنز کو آج داعش اور القاعدہ سے زیادہ خطرناک سمجھتے ہیں۔
ریٹائرڈ جنرل ہائیڈن نے 12 اگست کو فنانشل ٹائمز کے ایڈیٹر کے ٹویٹ کے بارے میں کہا کہ میں اس سے متفق ہوں۔ فنانشل ٹائمز کے ایڈیٹر ایڈورڈ لاس اپنے ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ میں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں انتہا پسند نظریات کے حامل افراد کو کوریج دی ہے لیکن میں نے ریپبلکن جیسے خطرناک لوگ کبھی نہیں دیکھے۔ ونسنٹ ہائیڈن کا یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس نے بہت سے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا ہے۔
سی آئی اے کے سابق سربراہ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ٹرمپ کو خفیہ دستاویزات اپنے گھر لے جانے پر پھانسی دی جانی چاہیے۔ 2006 سے 2009 تک سی آئی اے کی باگ ڈور سنبھالنے والے مائیکل ونسنٹ ہائیڈن نے ٹویٹ کیا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک کے جوہری ثبوت عام کرنے پر پھانسی دی جانی چاہیے۔