Aug ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • بکواس بند کرو، شمالی کوریا کا جنوبی کوریا کے صدر کو سخت جواب

شمالی کوریا کے رہنما کی بہن نے جنوبی کوریا کی جانب سے معاشی امداد کے بدلے ایٹمی پروگرام رول بیک کرنے کے مطالبے پر سخت ترین ردعمل دکھایا ہے۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کی بہن نے جنوبی کوریا کے صدر کی جانب سے ایٹمی پروگرام بند کرنے پر معاشی مدد فراہم کرنے کے معاملے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جواب دیا "بکواس  بندکرو"۔

ایران پریس کے مطابق سرکاری میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کم یو جونگ نے کہا کہ جنوبی کوریا کے صدر یون بکواس کرنے کی بجائے اگر اپنا منہ بند رکھتے تو یہ ان کی شخصیت کے لئے زیادہ مناسب تھا کیونکہ ان کے پاس کہنے کےلئے کچھ نہیں ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے مئی میں کہا تھا کہ ان کے پاس ایک بہترین منصوبہ ہے، پھر انہوں نے اپنے پہلے سو دن کی تقریب میں دوبارہ اس منصوبہ کا ذکر کیا تھا۔ جنوبی کوریائی اتحاد کی منسٹری نے شمالی کوریا کو بدتر معاشی صورتحال کے لئے آمادہ رہنے کی دھمکی دی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کوریائی اتحاد کی جنوبی کوریائی منسٹری نے کم جونگ اون کے اس سخت بیان پر ردرعمل دکھاتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت افسوس ہے کہ ہمارے شاندار منصوبے کا کوئی مثبت جواب دینے کے بجائے شمالی کوریا نے اپنا ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برسوں میں کم  یوجونگ  جنوبی کوریا پر تنقید کرنے والی ایک سخت شخصیت کے روپ میں سامنے آئی ہیں اور شمالی کوریا کے کسی اعلی سرکاری عہدیدار کی جانب سے جنوبی کوریا پر تنقید کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ پچھلے ماہ جنوبی کوریا  پر تنقید کرتے ہوئے کو یو جونگ نے کہا تھا کہ شمالی کوریا میں کووڈ19 پھیلاؤ کا ذمہ دار جنوبی کوریا ہی ہے۔

 

ٹیگس