Aug ۲۱, ۲۰۲۲ ۲۳:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکا میں داخلی جنگ کا خطرہ، ٹی وی اینکر نے خبردار کر دیا

امریکا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پرتعیش گھر پر ایف بی آئی کے چھاپے کے بعد ٹرمپ کے حامیوں کا غصہ دیکھ کر ایم ایس این بی سی چینل کے اینکر نے امریکا میں خانہ جنگی کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق ٹفنی کراس نے کہا کہ لگتا ہے کہ ٹرمپ کے حامی خانہ جنگی کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ خانہ جنگی ہونے والی ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ خانہ جنگی شروع ہو چکی ہے۔

ابھی 15 اگست کو ایف بی آئی نے فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پرتعیش گھر پر چھاپہ مارا، جس کے بعد ان کے حامی ناراض ہیں اور ٹرمپ کا پاسپورٹ بھی لے لیا گیا ہے اور جب تک ان کے خلاف الزامات کی تحقیقات مکمل نہیں ہو جات اور وہ بے گناہ ثابت نہیں ہو جاتے، تب تک ٹرمپ اپنا پاسپورٹ حاصل نہیں کر سکتے اور ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔

ٹرمپ کے خلاف ایک الزام یہ ہے کہ انہوں نے وائٹ ہاؤس سے کچھ خفیہ دستاویزات منتقل کئے اور ایف بی آئی کو ان کے پرتعیش گھر سے کچھ انتہائی خفیہ دستاویزات حاصل ہوئے۔ ایف بی آئی کے چھاپے کے بعد ٹرمپ کے حامی مشتعل ہیں اور ان کا خیال ہے کہ ٹرمپ کے خلاف کارروائی کا محرک سیاسی ہے۔

موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایف بی آئی ملازمین کے خلاف دھمکیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ابھی حال ہی میں ایف بی آئی کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

ٹیگس