یوکرین سے بڑی خبر، فضائیہ پوری طرح تباہ
روسی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نے یوکرین کی فضائیہ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: روسی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ماسکو، یوکرین کی فضائیہ کی باقیات کو تباہ کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے آغاز کو 6 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، روس کے ایک سفارتی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ ملک نے یوکرین کی فضائیہ کو عملی طور پر تباہ کر دیا ہے۔
ایک نامعلوم روسی سفارتی ذریعے نے بتایا کہ ماسکو نے یوکرین کی فضائیہ میں جو کچھ بچا تھا اسے اپنی ایرو اسپیس فورسز اور دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کر دیا ہے۔
انہوں نے روسی خبر رساں ایجنسی "تاس" کو بتایا کہ مگ - 29، سخوئی-27 اور سخوئی-25 طیاروں سے سابق یوکرینی فضائیہ کے تمام اہل آپریشنل اہلکاروں کو روسی ایرو اسپیس فورسز اور فضائیہ کی موثر کارروائیوں سے عملی طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
اس روسی سفارتی ذریعے کے مطابق، سوویت ساختہ مزید جنگی طیارے فراہم کرنے کے مغربی وعدے ممکنہ طور پر ادھورے ہی رہیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ یوکرین کے کم تربیت یافتہ فضائی اہلکاروں کو جنگی مشنوں کے لیے تنازع میں بھیجنے پر مجبور کیا گیا جس کے نتیجے میں یوکرین کی فضائیہ کے باقی ماندہ اہلکاروں میں "تباہ کن ہلاکتیں" ہوئیں۔
تاس نیوز ایجنسی کے ذریعے کے حوالے سے نقل کیا گیا ہے کہ یوکرینی فضائیہ کے لئے پولینڈ اور دیگر مشرقی یورپی ممالک میں پائلٹوں کی بھرتی کی کوششیں "خاص طور پر کامیاب نہیں ہوئی"۔