Aug ۳۰, ۲۰۲۲ ۲۱:۳۶ Asia/Tehran
  • دنیا سے ایٹمی ہتھیاروں کا خاتمہ ضروری ہے:یو این سیکریٹری جنرل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دنیا سے تمام ایٹمی ہتھیار ختم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے جوہری تجربات کے خلاف مہم کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں جوہری ہتھیاروں کے تجربات کا خاتمہ کئے جانے اور ان   پر پابندی کے معاہدے سی ٹی بی ٹی پر مکمل طور پر عمل درآمد کئے جانے پر زور دیا۔

انہوں نے بغیر کوئی دستاویز جاری کئے،  این پی ٹی نظرثانی کانفرنس ختم ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی سے دوچار عالمی حالات میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر منطقی طریقے سے مناسب اور ٹھوس اقدامات لازمی ہیں۔ 

اقوام متحدہ کے سیکریٹر جنرل نے موجودہ تناؤ کے ماحول میں سفارتکاری اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کیا جانا اقوام متحدہ کی پہلی ترجیح ہونا چاہئے۔

واضح رہے کہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی پر نظرثانی کی دسویں کانفرنس اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ایک ماہ تک جاری رہنے کے بعد جمعے کو بغیر کوئی  دستاویز جاری کئے ختم ہوگئی۔

ٹیگس