Sep ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • بیلاروس کو جنگ یوکرین کے جلد خاتمے کی توقع

بیلاروس کے صدر نے جنگ یوکرین کے جلد ختم ہونے کی توقع ظاہر کی ہے۔

یونیورسٹی کی ایک آن لائن کلاس کے دوران صدر لوکاشنکوف کا کہنا تھا کہ یوکرین کے صدر اور وزیراعظم کے درمیان جنگ کے حوالے سے اختلافات پیدا ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کی فوج ہی وہ طاقت ہے جو یہ کہہ سکتی ہے کہ آئیے مذاکرات کریں بصورت دیگر یوکرین صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

بیلاروس کے صدر نے دعوی کیا کہ یوکرین کی فوج جنگ کے ابتدائی تجربات کی روشنی میں بخوبی جانتی ہے کہ حالات انتہائی مایوس کن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ جنگ بند  نہ ہوئی تویہ دنیا کی وحشتناک ترین جنگ میں تبدیل ہوجائے گی اور عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال پر ہی ختم ہوگی ۔

واضح رہے کہ بیلاروس، روس کا سب بڑا اور اہم اتحادی شمار ہوتا ہے۔

ٹیگس