Sep ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • یوکرین کے لئے مزید فوجی ساز و سامان بھیج رہے ہیں: فن لینڈ

فن لینڈ کی حکومت نے یوکرین کے لئے نئی فوجی کھیپ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

فن لینڈ کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس ملک کے صدر اور کابینہ کے فیصلے کے مطابق، یوکرین کو مزید فوجی ساز و سامان فراہم کیا جائے گا۔ اس بیان میں بتایا گیا ہے کہ فوجی کھیپ کے پہنچنے کو یقینی بنانے کے لئے اس کی نوعیت اور ترسیل کے شیڈول کی تفصیلات کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب فن لینڈ کی وزیراعظم سانا مارین نے اپنے ملک کے معاشی حالات کو بحرانی بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت جنگ کے دور کے اقتصادی حالات کا سامنا ہے۔ انہوں نے موجودہ صورتحال کی ذمہ داری روس کے صدر پر ڈال دی ۔

سانا مارین نے مزید کہا کہ ان کی حکومت نے کورونا اور یوکرین کی جنگ کے بحرانوں سے نمٹنے کی کوشش کی ہے اور اب توانائی کا بحران درپیش ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پوتین گیس کو یورپ کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پراستعمال کر رہے ہیں۔

ٹیگس