Sep ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۲:۱۵ Asia/Tehran
  • ایشیا کپ، پاکستان کو 155 رنز سے فتح

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے چھٹے میچ میں 194 رنزکے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 10.4 اوورز میں 38 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی جبکہ پاکستان کو 155 رنز سے فتح حاصل ہوئی۔

سحر نیوز/ کھیل: شاداب خان نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ابتداء کی جس کے بعد شاہنواز دھانی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ابتدائی تین کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد ہانگ کانگ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور وقفے وقفے آؤٹ ہوتے رہے۔

پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز سے فتح اپنے نام کی گئی ہے۔ قومی ٹیم سپر فور مرحلے میں پہنچ گئی ہے جس کے بعد اتوار 4 ستمبر کو بھارت سے دوبارہ مقابلہ ہوگا۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ نے آخری اوور میں چار چھکے لگا کر ٹیم کا اسکور 193 رنز پر پہنچایا۔

پاکستان کی جانب سے آخری پانچ اوورز میں 77 بنائے گئے جبکہ ہانگ کانگ کے فاسٹ بولر اعزاز خان نے میچ کے آخری اوور میں 29 رنز دیے۔

میچ کے آغاز میں کپتان بابراعظم 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔ محمد رضوان اور فخر زمان کے درمیان 116 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد فخر زمان 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ٹیگس