Sep ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
  • زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر پر یوکرین کے قبضے کی کوشش ناکام

روس کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق، زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر پر یوکرین کی جانب سے قبضہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

رو‎س کی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کی بحریہ کے خصوصی دستوں نے زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر پر حملہ شروع کیا تھا کہ جسے روسی افواج نے ناکام بنا دیا۔ اس دوران روسی ہیلی کاپٹروں اور جیٹ فائٹروں نے یوکرینی افواج کو نشانہ بنایا جبکہ یوکرین کے بیس جنگی بحری جہاز بھی تباہ کردیئے گئے۔ بیان میں آیا ہے کہ یوکرینی افواج نے ایسی حالت میں حملہ کیا کہ آئی اے ای اے کے معائنہ کار ایٹمی بجلی گھر میں اپنی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔

روس کی وزارت دفاع کے مطابق، اس سے قبل بھی ساٹھ افراد پر مشتمل یوکرینی کرائے کے فوجیوں نے زاپوریژیا بجلی گھر کی سرگرمیوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ روسی افواج نے مارچ کے مہینے میں اس بجلی گھر کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔

واضح رہے کہ زاپوریژیا ایٹمی پاورپلانٹ ان علاقوں سے قریب ہے جہاں پر روس اور یوکرینی افواج کے مابین جھڑپیں ہو رہی ہیں ۔ یہ بجلی گھر اب تک کئی بار گولہ باری کا نشانہ بن چکا ہے جس کی ذمہ داری دونوں فریق ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں۔ اس ایٹمی بجلی گھر میں ممکنہ حادثے کے خوفناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

ٹیگس