Sep ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
  • ماسکو میں ایران کے پہلے خصوصی تجارتی مرکز کا افتتاح (ویڈیو)

ایران نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں اپنے پہلے تجارتی مرکز کا افتتاح کیا ہے جہاں دونوں ممالک کے تاجر آپس میں بزنس میٹنگ، مختلف معاہدوں پرتعاون، بینکنگ، انشورنس اور دوسرے تجارتی امور پر آسانی سے کام کر پائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایران نے اپنے پہلے تجارتی مرکز کا افتتاح کیا ہے جس کا مقصد ایران روس تجارت کا فروغ اور تجار کو سہولیات فراہم کرکے باہمی روابط کومضبوط کرنا ہے۔

اس تجارتی مرکز میں دونوں ممالک کے تاجر آپس میں بزنس میٹنگ، مختلف معاہدوں پر تعاون، بینکنگ، انشورنس اور دوسرے تجارتی امور پر آسانی سے کام کر پائیں گے۔

ایرانی چیمبر آف کامرس کے سربراہ بہمن عبدالٰہی  نے اس مرکز کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ  اس  چیمبر آف کامرس کی ایک قانونی  ذمہ داری  باہمی اقتصادی روابط کو فروغ دینا ہے۔

ایران کے ادارۂ فروغ تجارت کے سربراہ علی رضا پیمان پاک نے کہا کہ اس مرکز کا قیام اگلے دو برسوں کے لئے باہمی طور پر طے کردہ 8 بلین ڈالر تجارت کے منصوبے کا ایک قدم ہے۔

روسی مرکزی کنزیومر یونین کے چیئرمین دمیتری ژوبوو نے کہا کہ اس مرکز کے قیام کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

 

ٹیگس