Sep ۰۸, ۲۰۲۲ ۲۲:۲۴ Asia/Tehran
  •  ہندوستان نے افغانستان کو 101 رنز سے شکست دے دی

 ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے آخری میچ میں ہندوستان نے افغانستان کو 101 رنز سے شکست دے دی، افغان ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنا سکی۔

سحر نیوز/ کھیل: ہندوستانی فاسٹ بولر بھونیشور کمار نے 4 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں، ہندوستانی بولر کی جانب سے یہ ٹی ٹوئنٹی میں بہترین بولنگ ہے۔ ارشدیپ سنگھ، دپیک ہوڈا اور ایشون نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

افغان ٹیم کی جانب سے ابراہیم زدران نے سب سے زیادہ 64 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب افغان ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو انکی 6 وکٹیں 21 کے مجموعی اسکور پر گر گئیں اس کے بعد بقیہ کھلاڑیوں نے کچھ مزاحمت کی کوشش کی تاہم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

ہندوستان کے تجربہ کار کھلاڑی ویرات کوہلی نے تین سال بعد سنچری بناتے ہوئے 122 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی میں پہلی سنچری ہے۔ ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی میں چھکوں کی سنچری بھی مکمل کی۔

کپتان کے ایل راہول 62 رنز اور سوریا کمار 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آج کا میچ نہیں کھیلا جبکہ انکی جگہ کے ایل راہول نے ٹیم کی قیادت کی۔ افغانستان نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

گزشتہ روز، پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔

ٹیگس