Sep ۰۹, ۲۰۲۲ ۲۰:۴۳ Asia/Tehran
  • چین کا شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

چین نے کہا ہے کہ وہ علاقے میں سلامتی کی تقویت کے لئے شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کو اور فروغ دے گا۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے شمالی کوریا کی تشکیل کی چوہترویں سالگرہ کے موقع پر کہا کے بیجنگ، پیونگ یانگ کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلقات میں توسیع کا نتیجہ علاقے اور پوری دنیا کے استحکام، امن، ترقی اور خوشحالی کی شکل میں سامنے آئے گا۔
شمالی کوریا کے  رہنما کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ شمالی کوریا کی گذشتہ برسوں کی کوششیں رنگ لائی ہیں اور پیونگ یانگ کی پالیسی کے نتیجے میں، معیشت اور عوام خوشحالی کی جانب گامزن ہیں اور کورونا سے مقابلے میں بھی مناسب پیشرفت حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین، شمالی کوریا کے ساتھ ایک اچھے ہمسایہ اور دوست ملک ہونے کے پیش نظر ان کامیابیوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ 
یاد رہے کہ شمالی کوریا کی بنیاد نو ستمبر سن انیس سو اڑتالیس کو رکھی گئی تھی۔ چوہترویں سالگرہ کے موقع پر کم جونگ اون نے ایک نئے قانون کے نفاذ کا بھی اعلان کیا جس کے تحت شمالی کوریا کو باضابطہ طور پر ایٹمی طاقت قرار دیا گیا ہے جسے خطرے کی صورت میں پیشگی اور فوری ایٹمی حملے کا مکمل حق حاصل ہے۔ 

ٹیگس