شمالی کوریا کا جدید ترین طیارہ شکن میزائل سسٹم کا تجربہ
Mar ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
شمالی کوریا نے اپنے جدید ترین طیارہ شکن میزائل سسٹم کا تجربہ کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: کورین سینٹرل نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع جمعہ کے روز دی۔ ایجنسی نے بتایا کہ یہ تجربہ میزائل سسٹم کی جامع کارکردگی کو جانچنے کے لیے کیا گیا۔ اس میزائل سسٹم کو گولہ بارود کی صنعت کے متعلقہ ادارے میں پیداوار کے لیے لگایا گیا ہے۔ کےسی این اے کی رپورٹ کے مطابق میزائل تجربے سے ثابت ہوا کہ جدید ترین طیارہ شکن میزائل سسٹم انتہائی تیز رفتاری سے حملہ کرسکتا ہے اور اس کا مجموعی ہتھیاروں کا نظام انتہائی قابل اعتماد ہے۔ شمالی کوریا کی حکمران ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سکریٹری اور خارجہ امور کے سربراہ کم جونگ ان نے اس تجربے کی نگرانی کی اور کہا کہ شمالی کوریا کی فوج دفاعی ہتھیاروں کے نظام سے مکمل لیس ہوگی۔