Apr ۲۱, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکہ صرف جنگ و اشتعال انگیزی کے درپے ہے؛ شمالی کوریا

شمالی کوریا نے اسلحے کی برآمدات میں سہولت فرام کئے جانے کے امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن صرف جنگ و اشتعال انگیزی کے درپے ہے۔

سحرنیوز/دنیا: کوریا کی نیوز ایجنسی کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق کوریا کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکہ ایک جانب مذاکرات و گفتگو کی حمایت کرنے اعلان کرتا ہے اور دوسری جانب جنگ کی آگ بھڑکانے کی کوششوں کے تحت مختلف قسم کے مہلک ہتھیاروں کی سپلائی میں ڈھیل دیئے جانے کی ترغیب دلاتا ہے۔
شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکہ صرف جنگ کی آگ بھڑکانے کے درپے رہتا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے نو اپریل کو اپنے ایک حکم میں فوجی ہتھیاروں کی برآمدات کے قوانین پر نظر ثانی کے ساتھ اس سلسلے میں سہولیات فراہم کئے جانے کی بات کہی تھی۔

ٹیگس