Sep ۱۳, ۲۰۲۲ ۲۱:۵۰ Asia/Tehran
  • جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو سخت نتائج کی دھمکی

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں کے ذریعے اپنی تباہی کی جانب قدم بڑھا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان مون ہونگ سک نے دعوی کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے ایٹمی ہتھیار استعمال کیے تو اسے بقول ان کے امریکہ اور جنوبی کوریا کے ناقابل تصور جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
شمالی کوریا نے حال ہی میں ایک قانون منظور کر کے ملک کے سربراہ کم جونگ اون کو اس پیشگی ایٹمی حملے کا اختیار دے دیا ہے۔ اس قانون کے تحت شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اون پر قاتلانہ حملے کی صورت میں مسلح افواج اپنی صوابدید پر دشمن کے خلاف ایٹمی ہتھیار چلا سکتی ہے۔ 
جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے منگل کے روز دعوی کیا ہے کہ یہ قانون شمالی کوریا کو مزید تنہا کرنے اور سول واشنگٹن دفاعی اور جوابی اقدامات کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کا سبب بنے گا۔ 

ٹیگس