Sep ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کی صیہونی وزیرجنگ سے ملاقات
    متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کی صیہونی وزیرجنگ سے ملاقات

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد نے ہفتہ کے دن صیہونی ریاست کے وزیرجنگ بنی گانتز سے ملاقات کی ہے۔ اماراتی وزیرخارجہ گذشتہ ہفتے مقبوضہ فلسطین کے دورے پر ہیں۔

ذرائع ابلاغ نے ٹائمز اسرائیل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ  متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد نے ہفتہ کے دن صیہونی ریاست کے وزیرجنگ بنی گانتز سے ملاقات کی ہے۔ اماراتی وزیر خارجہ گذشتہ ہفتے سے مقبوضہ فلسطین کے دورے پر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات تل آیو ہرتزلیا میں واقع اماراتی سفیر کے مکان پر ہوئی اور بنی گانتر کے دفتر کے بقول دونوں فریقوں نے سیکیورٹی تعاون، علاقائی استحکام اور فلسطینی اتھارٹی کو مضبوط بنانے جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا! اس ملاقات میں اماراتی سفیر محمد آل خواجہ بھی موجود تھے۔

بن زائد  ابراہیم معاہدہ کے دو سال مکمل ہونے کی مناسبت سے مقبوضہ فلسطین کے دورے پہ  ہیں۔

گذشتہ ہفتے صیہونی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد نے پہلی مرتبہ مقبوضہ فلسطین کا دورہ کیا اور صیہونی ریاست کے صدر اسحاق ہرتزوگ سے ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق دونوں فریقوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی صدر کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر صیہونی صدر نے کہا کہ آج ہم نہایت گرمجوشی سے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد کا استقبال کر رہے ہیں، ہم بہت خوش ہیں کہ ابراہیم معاہدہ پر دستخط کے دو سال پورا ہونے کے بعد  آپ کے سفر پر جشن منا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ اماراتی وزیر خارجہ ابراہیم معاہدہ کے دوسری سالگرہ کی خصوصی تقریبات میں بھی شرکت کرنے والے ہیں۔

یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارت کے درمیان 2020ء میں امریکی صدر ٹرمپ کی وساطت سے معاہدے پر دستخط کئے گئے تھے جس کے بعد بحرین، تیونس اور سوڈان بھی اس معاہدہ سے منسلک ہو کر صیہونی ریاست سے باقاعدہ تعلقات قائم کر چکے ہیں۔

 

ٹیگس