Sep ۲۲, ۲۰۲۲ ۲۱:۳۰ Asia/Tehran
  • روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ 7ماہ سے جاری جنگ کے دوران گرفتار ہونے والے 300 کے قریب جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوگیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ایک معاہدہ کے تحت دونوں ممالک کی طرف سے قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ جنگ کے دوران روس کی طرف سے قید کئے  گئے 215 قیدیوں کو یوکرین کے حوالے کیا گیا جبکہ یوکرین نے 55 روسی قیدیوں کو آزاد کیا۔

روس کی طرف سے رہا کئےجانے والوں میں امریکا ، برطانیہ اور مراکش سے تعلق رکھنے والے قیدی شامل ہیں جن میں بعض کو سزائے موت بھی دی جاچکی تھی، دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے فوجیوں پر یوکرین میں جاری فوجی سرگرمیوں میں شامل ہونے کا الزام ہے۔

یوکرین کی طرف سے رہا کئے گئے قیدیوں میں ماسکو کے حمایت یافتہ یوکرینی باشندوں سمیت بغاوت کے الزام میں گرفتار رہنما بھی شامل ہیں۔

دوںوں ممالک کی طرف سے قیدیوں کی رہائی میں سعودی عرب اور ترکیہ نے کلیدی کردار ادا کیا، اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر یوکرینی صدر زیلینسکی نے دونوں ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ٹیگس