Sep ۲۷, ۲۰۲۲ ۲۱:۱۲ Asia/Tehran
  • دنیا میں پھر بڑے  ایٹمی حملے کا خطرہ، روس نے پتے کھول دیئے

روس کے سابق صدر نے دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرین جنگ میں روسی فوج پر دباؤ بڑھتا ہے تو ماسکو کو ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا حق ہوگا۔

سحر نیوز/ دنیا: قابل ذکر ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو ہی ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا حکم دینے کا حق ہے۔

صدر پوتن نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے کا حکم دیتے ہوئے ایٹمی ہتھیاروں کو تیار رکھنے کی بات کہی تھی۔

روس کے سابق صدر اور ملک کی قومی سیکورٹی کونسل کے سربراہ دیمیتری میدویدیف نے دھمکی دی ہے کہ جنگ یوکرین میں اگر مغرب کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے تو ماسکو اپنے دفاع میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا حق رکھتا ہے اور یہ کوئی بیان بازی نہیں ہے بلکہ ایک سنجیدہ بات ہے۔

روس کی قومی سیکورٹی کونسل کے سربراہ اور سابق صدر اس سے پہلے بھی مغرب کو اسی طرح کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔

روس کے نائب وزیر خارجہ الیکزینڈر گروشنکوو سے بھی جب ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال، فوجی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

ٹیگس