Oct ۰۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • ناگہانی موت کیسے واقع ہوتی ہے؟

 دل کی بنیادی بیماریاں نوجوانوں میں بھی بہت سی علامات پیدا نہیں کر سکتیں۔

سحر نیوز/ ایران: تہران میں شہید رجائی ہارٹ ہسپتال کےماہر امراض قلب بہرام محبی نے اچانک اموات کے حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو واضح سی بات ہے کہ کسی وجہ کے بغیر موت نہیں ہوتی، اس لئے کہ ہو سکتا ہے کہ مرنے والے شخص کو دل کے مسائل ہوں تاہم شاید اس میں وہ علامات نہ پائی جائیں اور وہ بظاہر صحت مند ہو۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں بھی دل کے مسائل پائے جاتے ہیں جن کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوسکتیں اور  یہ لوگ بہ ظاہر صحت مند  نظر آتے ہیں لیکن بیماری کی پہلی علامت ہی اچانک موت کا باعث بن سکتی ہے۔.

ماہر امراض قلب بہرام محبی نے مزید کہا کہ اچانک موت سے متعلق سب سے عام مثال پیشہ ور کھلاڑی ہیں جو کھیل کے دوران بھی اچانک نا گہانی موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

اس ماہر امراض قلب نے دل کی بیماری کی ہلکی سی علامات جیسے دل کی تیز دھڑکن کی نشاندہی کی اور کہا بے شک دل کی ہر تیز دھڑکن موت کا باعث نہیں بنتی لیکن یہ ہلکی علامات بھی دل کا دورہ پڑنے میں کارگر ثابت ہوسکتی ہیں۔

ٹیگس