Oct ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ سے 5 ہلاک متعدد زخمی

امریکی ریاست میں جمعے کی صبح ہونے والی فائرنگ میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے شہر رالی میں پیش آیا۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تاحال فائرنگ کے محرکات کے بارے میں پولیس نے کچھ نہیں بتایا ۔ اس واقع میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم ان کی صحت کے بارے میں بھی رپورٹ میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
رالی کی میئر نے صحافیوں سے بات چیت کرت ہوئے کہا ہے کہ ہمیں تشدد کے ایسے واقعات کا راستہ روکنا ہوگا۔
تین روز قبل بھی جنوبی کیرولینا میں پیش آنے والے ایسے ہی ایک واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ٹیگس