Oct ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا نے ایک اور میزائل فائر کیا

جنوبی کوریا کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک اور میزائل فائر کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر کی طرف اپنا ایک اور بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے ۔ جاپان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے دو بیلسٹک میزائل فائر کئے ہیں جو جاپان کے اقتصادی زون سے باہر گرے ۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا دو ہفتے میں اپنے کئی بیلسٹک میزائل فائر کر چکا ہے۔ اس سے قبل بھی شمالی کوریا نے درمیانی  فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا تھا، میزائل کے جاپان کی حدود سے گزرنے پر جاپان نے شدید مذمت کی تھی ۔

پیونگ یانگ نے اپنے اس اقدام کی وجہ علاقے میں امریکی فوجی مشقیں اور شمالی کوریا کی سلامتی کو لاحق خطرہ قرار دیا تھا۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جب تک اس کے خلاف امریکہ کی دشمنانہ پالیسیاں جاری ہیں وہ اپنی دفاعی توانائی کو مضبوط سے مضبوط تر کرتا رہے گا۔

ٹیگس